کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کو پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ اجازت اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور محصولات شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی۔
کمیٹی نے سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے پراجیکٹ کے لیے حکومت کے منظور شدہ حصہ کے مقابلے میں آٹھ ارب روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کی وزارت مواصلات کی تجویز کی منظوری دی۔

اس نے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ایس این جی پی ایل پر مبنی پلانٹس کے آپریشنز کے لیے گیس کی شرح کے حوالے سے پیش کردہ سمری کی مزید منظوری دی۔
کمیٹی نے گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی ریورس اوسموسس ڈی سیلینیشن پلانٹ کے لیے 90 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور پاکستان رینجرز سندھ کے زیر انتظام ہیلی کاپٹر کے اسپیئر پارٹس کی خریداری کے لیے 14.621 ملین روپے کی منظوری بھی دی۔