ایک روزہ چھوڑنے کا فدیہ 330 روپے ہے؛ ناظم جامعہ نعیمیہ

اللہ تعالیٰ نے مسلمانون کو رمضان کے مہینے میں پورے 29 یا 30 روزے رکھنے کا حکم دیا ہے اور مسلمانون کو تاکید کی ہے کہ متقی بننا چاہتے ہو تو رمضان کے پورے روزے رکھو لیکن اللہ رحیم وکریم ہے اسی لیے اس نے بیماری یا سفر کی حالت میں روزوں کو قضا کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور یہ سہولت بھی دے دی کی اگر روہ مشکل لگنے کی وجہ سے کچھ روزے چھوڑو تو اس کا فدیہ ادا کردو تاکہ اللہ کے عزاب سے محفوظ رہو -وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فدیے کی رقم میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے اس حوالے سے مفتان پاکستان بتاتے ہیں کہ اس سال کتنا فدیہ واجب ہے -جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رواں رمضان میں ایک روزہ چھوڑنے کا فدیہ 330 روپے ادا کیا جائے۔

ڈاکٹر راغب کا کہنا ہے کہ کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلایاجائے، اس سال فدیہ صوم گندم کے حساب سے 330 روپےفی کس ہے، اسی طرح جواستعمال کرنیوالوں کو 1075 روپے، کھجورکے حساب سے 2300 روپے،کشمش کے حساب سے 3100 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 4600 روپے ہوگا، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 9900 روپے بنتا ہے ۔ جو کے حساب سے 32350 روپے، کھجورکے حساب سے 69000 روپے، کشمش کے حساب سے93000 روپے اورمنقیٰ کے حساب سے 13800روپے اداکرنا ہوگا،جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔روزے ایسی عبادت ہیں جو ہر امت پر ہر نبی کے دور میں فرض کیے جاتے رہے ہیں اسی لیے مختلف مزاہب کے لوگ اپنے دین کے مطابق روزے رکھتے ہیں –

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل