19
آج ایک بار پھر افغانستان کی جانب سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنا دیا گیا -دہہشت گردی کی یہ کاروائی فرینڈشپ گیٹ پر کی گئی -جہاں فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان فوجی نے فائرنگ کرکے2 پاکستانی شہریوں کی زندگی کا چراغ گل کردیا ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان فوجی کی جانب پاکستان سے افغانستان جانے والے افراد پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہوا جیسے ڈی ایچ کیو چمن منتقل کردیا گیا ہے، سویلینز کی موجودگی کے باعث پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ نہیں کی گئی، پاک فوج کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے باعث بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔