ایک اور بحران : پنجاب حکومت نے ٹیکسٹائل ملز کوگیس کی سپلائی بندکردی

حکومت نے   وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع کردیاہے ،وفاقی کابینہ کے اراکین کے پٹرول کوٹے میں 40فیصد کٹوتی کی تجویز کے بعداب کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے بجلی گیس اورٹیلی فون بل پر بھی کٹوتی کی تجویز سامنے آئی ہے

مسلم لیگ کی حکومت نے پٹرول ،بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے بعد پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی سپلائی بند کر دی ہےجس کے بعد ٹیکسٹائل ملز کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اسکے بعد چیزوں کی پیداوار کم ہونے کے بعد مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے ۔

نجی ٹی وی نے سوئی ناردرن کے  ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سسٹم میں ایل این جی بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی، ایل این جی کا جہاز کراچی میں لنگر انداز نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئی اس وقت ملک مین سری منکا جیسے حالات پیدا ہوتے جارہے ہیں اللہ خیر کرے !۔

رپورٹ کے  مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے، جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی ہے

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی