ایک افسوسناک سانحے کی وجہ سے بھارتی فلم میں کام نہ کرسکی ؛بشریٰ انصاری

�پاکستان شوبز کی ورسٹائل اداکارہ اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھایا -جس میں انھوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے انہیں بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی جس میں اکشے کمار کی والدہ کا کردار نبھانا تھا، تاہم پلوامہ حادثہ ہو گیا جس کی وجہ بھارت نہ جا سکی۔

اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نےکہ میرا پورا گھرانہ موسیقی سے لگاؤ رکھتا تھا اور اب بھی رکھتا ہے، 9 برس کی عمر میں جب ٹی وی پروگرام میں گانا گانے کا موقع ملا تو اس وقت گانا گانے کے 20 روپے ملتے تھے اور وہ بھی امی لے لیا کرتی تھیں۔انہوں نے (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ انہوں نے آرٹسٹوں اور فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے قابلِ ذکر خدمات انجام دیں، ٹیکس سے چھوٹ دی۔

انھوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی یاد کیا جو اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لیجنڈری اداکار معین اختر اور عمر شریف کی صلاحیتوں اور شخصیت کا کوئی ثانی نہیں۔ہ اپنی شوخی اور چلبلی عادات اور برجستہ جملوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں -اپنی تعمیری گفتگو کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں انہیں انتہائی عزت کی نظر سے بشریٰ آپا کہ کر پکارا جاتا ہے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ