ایپل کمپنی میں کام کرنے والے دھریندر پرساد کا 5 ارب 39 کروڑ کا فراد

دنیا میں پیسوں کی ہیرا پھیری اور چوری ہونا کوئی نئی بات یا خبر نہیں مگر بھارتی شخص دھریندر پرساد نے امریکہ کی ایک کمپنی کے ساتھ ایسا فراڈ کیا کہ دنیا بھر کے چینلز نے اس کی اس چوری کی خبر بریک کی اور جس کس نے یہ خبر سنی وہ بھی دنگ رہ گیا –
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے ایک بھارتی نژاد ملازم نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کک بیکس، ایپل مصنوعات کے پرزے چوری کرنے، انوائسز میں ہیر پھیر کرنے اور ٹیکس فراڈ جیسے جرائم کے ذریعے 1کروڑ90لاکھ ڈالر جو تقریباً 5ارب 39کروڑ روپے پاکستانی بنتے ہیں ہتھیا لیے – تاہم اس کی یہ چوری پکڑی گئی اور وہ دھرلیا گیا -اس فراڈ کے جرم میں عدالت کی جانب سے اس مجرم کو 3سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایپل کمپنی کے اس ملازم کی شناخت 55 سالہ دھریندر پرساد کے نام سے ہوئی ۔

 

 

مجرم نے کمپنی سے ایسی اشیاء کی ادائیگی بھی کروائی جو کبھی خریدی ہی نہیں گئی تھیں۔گزشتہ سال مارچ میں دھریندر پرساد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز اسے مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سز ا کے ساتھ ساتھ غبن کی گئی 1کروڑ90لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی