ایوبیہ میں لگائی گئیں چئر لفٹ بند :1965 میں لگائی گئیں لفٹس زائدالمیعاد قرار

آپ کے لیے شائد یہ خبر نئی ہو کہ چئر لفٹ کی بھی ادویات کی طرح ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے

سیاحوں کے لیے اہم کشش ، ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ایوبیا میں مشہور چیئر لفٹ کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کا مزید استعمال انسانی جانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، کیونکہ یہ وہاں گزشتہ پانچ دہائیوں سے نصب تھیں۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چیئر لفٹ بہت پرانی ہو چکی ہے اور اب سیاحوں کے لیے خطرناک ہے۔ مزید برآں ، جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی خان نے کہا کہ چیئر لفٹ 1965 میں نصب کی گئی تھی اور ابان کا استعمال انسانی سانحے کو جنم کے سکتا ہے کیونکہ ان کی میعاد ختم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ سینکڑوں سیاح اس سے لطف اندوز ہوتے تھے لیکن اب گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رضا علی حبیب نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ غیر ملکی آپریٹر کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایوبیہ چیئر لفٹ کا آپریشن فوری طور پر روک دیا جائے گا اور اب ان پرانی اور بوسیدہ چئر لفٹ کی جگہہ نئی خوبصورت اور زیادہ محفوظ چیئر لفٹ سے تبدیل کرنے کے بعد دوبارہ کھل جائے گا۔تاہم تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے ان کا یہ بین زادہ قرین از قیاس ہے کہ

“ہم یا تو ایک نئی چیئر لفٹ لگائیں گے یا پرانے کو مرمت اور سیاحوں کے لیے محفوظ بنانے کے بعد اسے دوبارہ کھولیں گے۔”

Related posts

نریندر مودی نے خود کو بھگوان یا دیوتا سمجھنا شروع کردیا

لاہور میوزیم انتظامیہ نے عوام کے لیے انٹری ٹکٹ ختم کردیا ؛مفت سیر کریں

کپتان کا کیس لڑنے کی سزا ؛لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ