این اے 118 میں پی پی پی اور نواز لیگ کا ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ صاحب کے ضمنی الیکشن میں( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا دونوں جماعتوں نے عمران خان کو شکست دینے کے لیے اس سے پہلے بھی تمام ضمنی انتخابات میں مل کر ہی الیکشن لڑے مگر ہر بار ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی  کے رجوعہ سادت چنیوٹ سے منتخب ہونے والے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم( ن )لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے ۔

 حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے  مشکلات ہوں گی۔ اپریل کے بعد سے شہباز شریف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اور مشکل فیصلوں کے بعد موجودہ حکومت اور عوام میں فاصلہ بڑھتا جارہا ہے جبکہ عمران خان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنا ووٹ بینک بڑھاتے جارہے ہیں اور انھوں نے پنجاب اور سندھ کے ضمنی انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کرکے بڑوں بڑوں کو حیران و پریشان کررکھا ہے ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟