پنجاب حکومت نے عوام کو زہریلی سموگ سے بچانے کیلئے بڑے اور اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیااور عوام سے اس سلسلے میں مدد کی اپیل کردی -حکومت نے عوام کو رابطہ نمبر بتا دیا، کہا گیا ہے کہ دھواں دیتی گاڑی یا اینٹوں کا بھٹہ دیکھیں تو فوری اطلاع کر کے حکام کو آگاہ کریں، فوری کارروائی کی جائے گی- حکومت پنجاب نے منی مائز سموگ 2023 مہم شروع کر دی۔ عوام کی نشاندہی پر دھواں چھوڑتا اینٹوں کا بھٹہ ایک گھنٹے میں بند ہو گا اور دھواں دیتی گاڑی کے خلاف بھی ایک گھنٹے میں کارروائی ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ کوڑا کرکٹ جلانے کا بھی فوری نوٹس لیا جائے گا، کسی مکان سے دھواں نکلنے پر بھی فوری ایکشن ہو گا۔ ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر فوری قانونی گرفت میں آ سکیں گے۔ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔ حکومت نے عوام کے اپیل کی ہے کہ شہری 0980980 0321 نمبر پر دھواں نکلنے والی جگہ کی تصویر بھیج سکتے ہیں، جی پی ایس کے ذریعے بھیجی گئی تصویر پر بھی فوری ایکشن ہو گا۔ دھواں زہریلی سموگ کا اہم جزو ہوتا ہے جس کی روک تھام کیلئے عوام مہم شروع کی گئی۔پاکستان میں دھواں چھورٹی گاڑیاں اور اینٹوں کے بھٹوں سے نکلتا دھواں آلودگی کا سبب بن رہا ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ فصلوں کی باقیات کو جلانے پر بھی پابندی عائید کی گئی ہے –