ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی شیراز وحید پیپلز پارٹی میں شامل

شہباز شریف کے دور میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں حکومت کے اتحادی تھے مگر قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جوڑ توڑ کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ اب ماضی کے حلیف ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوگئے ہیں-آج پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گرا دی،سابق رکن اسمبلی ایم کیو ایم شیراز وحید نے ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ ،پیپلزپارٹی کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی،ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے نگران حکومت کی جانبداری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کے تبادلے کئے جارہے ہیں،نگران سیٹ اپ میں جو افسران لگے انہیں دوبارہ ہٹایا گیا، پیپلزپارٹی کے کہنے پر نگران حکومت میں کوئی افسر نہیں لگایا گیا،ان کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم مختلف اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی والا راستہ اختیار کر رہی ہے،سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے، -سعید غنی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے شیراز وحید اپنا کردار ادا کریں گے ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کراچی میں اور مضبوط ہوگی ۔

سعید غنی نے کہاکہ ن لیگ کے لوگ برملا اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ اگلی حکومت ہماری ہے،نوازشریف کو نیا لاڈلہ کہنے پر بہت برامنایا جاتا ہے،جب ہماری لیڈرشپ نوازشریف کو نیا لاڈلہ کہتی ہے تو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں پر الزامات لگائے،یہی کام اس وقت جی ڈی اے ، ایم کیو ایم اور بشیر میمن کررہے ہیں،بشیر میمن افسران کو کال کرکے دھمکا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس طرزعمل سے نون لیگ کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا ،ن لیگ کے لوگ نوازشریف کی سیاست کا جنازہ نکال رہے ہیں۔پی پی رہنما کاکہناتھا کہ نون لیگ کے سابق نائب صدر شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نوازشریف کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنا چاہئے،ن لیگ کے لوگ نوازشریف کے نعرے اور سوچ کا جنازہ خود نکال رہے ہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی