ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ پر قتل کا مقدمہ درج کروانے کااعلان

ایم کیو ایم جو خود الطاف حسین کے دور میں بوری بند لاشوں کی سیاست کرتی رہی ہے اب اللہ کے عتاب کا شکار ہے پارٹی بری طرح برباد ہوگئی ہے اور کئی دھڑوں میں بٹ گئی ہے وہ ایم کیو ایم جس کے کارکن اپنے قائد کی ایک آواز پر جان دینے کو تیار ہوجاتے تھے آج اس کا نا م اپنے منہ سے لینا پسند نہیں کرتے

آج اس کی طاقت کم ہوگئی ہے اسی لیے اس کے نمائندوں اور کارکنوں کو پیپلز پارٹی تشدد کا نشانہ بھی بنا رہی ہے کل کے ایک مظاہرے پر سندھ سرکار نے پولیس کی مدد سے بے پناہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک کارکن کی جان چلی گئی متحدہ قومی موومنٹ (یم کیو ایم) نے اپنے کارکن کی ہلاکت پر  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 ایم کیو ایم پاکستان  کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔ ایم کیو ایم نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا، کارکن کی شہادت کے بعد یوم سیاہ کو یوم سوگ کے طور پر منائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے گنتی کے دن شروع ہوگئے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے شہری کی شہادت کی ذمہ دار سندھ پولیس ہے، ہم وزیر اعلیٰ سندھ پر قتل کی ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان