ایم کیو ایم کا تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت اور مزاکرات کا مشورہ

ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے قومی اتفاق رائے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہےکہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، تحریک انصاف سے حالیہ مذاکرات میں مثبت نتیجہ نظر آ رہا تھا، حکومت اور تحریک انصاف ایک ہی روز عام انتخابات پر متفق تھے، ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت ہی کو سمجھا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ اگست میں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، اکتوبر نومبر میں انتخابات ہوں گے، انھوں نے ممئی کے ہنگاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پر تشدد واقعات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، لیکن جلسے اور جلوس ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، ملک میں جمہوری کلچر کو آگے بڑھنا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے پارلیمنٹ 5 سال مکمل کرے، پی ٹی آئی کی قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، حکومتی لوگ بھی سمجھتے ہیں بات چیت ہونی چاہیے، مقتدر حلقوں کی بھی خواہش ہے بات چیت ہونی چاہیے، مذاکرات اچھا عمل ہے اس سے سیاسی استحکام آئے گا، اس لیے مقررہ مدت پر شفاف، آزادانہ، منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جانا چاہیے-

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی