ایم کیو ایم پی نے وزیراعظم سے ملاقات میں سیل شدہ پارٹی دفاتر کو کھولنے کا مطالبہ کردیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سیل کیے گئے پارٹی دفاتر کو دوبارہ کھولنے اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم پی کی قیادت نے کراچی پیکیج پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے ہمراہ ایم کیو ایم پی کی قیادت اور اتحادی جماعتوں سے ملنے کراچی پہنچے۔

Image Source: Dawn

پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایم کیو ایم پی کی رابطہ کمیٹی نے استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور ڈویژنل قیادت اور سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی گرما گرمی اور اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کے درمیان پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ منگل کو اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

اپوزیشن جماعتوں کے 100 سے زائد اراکین نے تحریک پر دستخط کیے ہیں۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، نوید قمر، ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے ایوان زیریں کا اجلاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور