پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف کتنا اوپر چلا گیا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی جماعت تحریک انصاف کے مدمقابل آنے پر تیار نظر نہیں آرہی -الیکشن میں انھوں نے مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلی کیا مگر ناکام رہے -اب ایم کیو ایم میں ناراض دھڑے کی واپسی کے بعد خیال تھا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے مقابلے میں الیکشن لڑے گی -اس کے لیے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے نام بھی فائنل کرلیے گئے تھے مگر اب یہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم عام انتخابات میں ہی پی ٹی کا مقابلہ کرے گی -جس کے بعد کراچی کے 9 حلقوں میں ہونیوالے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے مدمقابل حکمران جماعتیں ضمنی الیکشن سے دستبردارہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،تحریک انصاف کے مدمقابل حکمران جماعتیں ضمنی الیکشن سے دستبردارہو گئیں،قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں نے ٹکٹ جمع کرا دیئے جبکہ پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم ، ن لیگ اور جے یو آئی نے کاغذات نامزدگی واپس لئے ۔اور اگر یہ کہا جائے کہ 13 رکنی اتحاد نے الیکشن سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تو غلط نہیں ہوگا-