ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا دبئی میں پاکستانیوں کی پراپرٹیز بیچنے کا مطالبہ

گزشتہ روز پراپرٹی لیکس میں ہزاروں پاکستانیون کی 11 ارب دالر کی پراپرٹیز نکلنے کا معاملہ نکل ایا تو ملک مین بڑی ہلچل مچ گئی اب اس پر حکومت میں شامل ایم کیو ایم کے اہم رہنما فاروق ستار کا بڑا بیان سامنے آگیا -انھون نے تمام امیر لوگوں سے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اپنی پراپرٹیز بیچ کر رقم پاکستان لانے کا مطالبہ کردیا – رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دبئی میں موجود سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو اب بیچا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ سیاسی اکابرین کو ملک نے بہت کچھ دیا ہے، یہ پراپرٹی ان کی اضافی ہے، قربانی دی جائے اور اب پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے، یہ جو باہر جائیدادیں بنائی گئیں اس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے، جو انکشاف ہوا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ ملک اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر ہی نہیں توڑی بلکہ انہیں زندہ درگور بھی کر دیا۔اگر فاروق ستار کی اس بات پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو پاکستان بڑی بدحالی سے باہر نکل سکتا ہے -مگر کوئی پاکستان کی خاطر یہ کام کرے گا ایسا ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی