ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ایک دوسرے پر گھٹیا اور شرمناک الزامات

�کراچی کی دو سیاسی پارٹیاں جو دونوں حکومت کا حصہ ہیں ایک دوسرے کے خلاف پھر زہر اگلنے لگین اب یہ حقیقت ہے یا ٹوپی ڈرامہ اس کا سارا تیا پانچہ تو تجزیہ کار کرہی دیں گے مگر بظاہر ان میں اختلافات کشیدہ ہوتے نظر آرہے ہیں -میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو پر بات کرنے سے قبل ایم کیو ایم اپنے گریبان میں جھانک لے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پربات کرنے سے ایم کیو ایم کے بونے رہنماؤں کا قد کبھی نہیں بڑھے گا، انہوں نے پاکستان کے عوام کو ان کی شناخت دی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں جب بوری بھی بند لاشوں کی بات ہوگی وہاں ایم کیو ایم کا ضرور ذکر ہو گا، بوری بند لاشیں، بھتا خوری اور ہڑتالیں ایم کیو ایم کی پہچان ہے، عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ایم کیو ایم اپنی فتح تصور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں، ایم کیو ایم کی مثال جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کرنے والی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کا سودا کیا۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے آپس کے اختلافات سے تنگ آکر الزام تراشی کی سیاست کر رہی ہے، اس پر اب ایم کیو ایم کی جانب سے بھی جواب آیا ہے ۔ مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر ہیں پیپلز پارٹی کے ترجمان نہیں وہ کراچی کی حالت زار پر رحم کھائیں۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کوٹا سسٹم نافذ کر کے میرٹ کا قتل کرنا، سندھ میں لسانی تعصب کی بنیاد رکھنا ذوالفقار بھٹو کا کارنامہ ہے، پیپلز پارٹی میرٹ پر نوکریاں نہیں دیتی بلکہ جعلی ڈومیسائل پر شہری سندھ کے نوجوانوں کا حق بیچ دیتی ہے، کئی دہائیوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی قابض ہے، آج سندھ میں نہ بجلی ہے ، نہ پانی، گیس ہے اور نہ ہی تعلیم ہے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی