ایم پی اے خرم سہیل لغاری نے پی ٹی آئی کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لی

ایم پی اے خرم سہیل لغاری نے پی ٹی آئی کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لی
خرم سہیل لغاری نے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے پانچ دیگر ارکان کی حمایت حاصل ہے جو پارٹی اور پنجاب اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

ایم پی اے خرم سہیل لغاری نے کہا کہ انہیں پارٹی کے آزادی مارچ سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا جو آج لبرٹی چوک سے شروع ہونے والا ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے خلاف الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی دیا۔

image source: Dunya News

واضح رہے کہ خرم سہیل لغاری جہانگیر ترین گروپ کا حصہ رہے اور یہ تیسری بار ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

خرم سہیل 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 275 (مظفر گڑھ- VIII) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی۔ 11 ستمبر 2018 کو انہیں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور ان کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی