ایمازون نے پاکستانیوں کی 2 نمبری سے تنگ آکر 13ہزار اکاؤنٹس سیل کردیے

پاکستان جو دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنے میں سرفہرست ہے اور جس کی 95 فیصد آبادی انتہائی رحمدل اور ایماندار ہے وہیں5 فیصد وہ بدبخت لوگ ہیں جو 2 نمبری میں بھی دنیا بھر کے فراڈیوں سے آگے ہیں اور بڑے بڑے ممالک ان کے اس شیطانی عمل پر ششدر ہیں ابھی کچھ عرصہ قبل ایمازون نے پاکستان میں اپنی برانچ لانچ کی تو ان فنکاروں کو اور بھی ہاتھ صاف کرنے کا موقع مل گیا اور یہ ایک مرتبہ لوگوں کو چکر دینے کے لیے سر جوڑ کر اکھٹے ہوگئے اور لوگوں کے ساتھ فراڈ شروع کردیا جس کی وجہ سے ایمازون کی جانب سے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا –

ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہے۔ان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیے ہیں اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی