ایل پی جی کی دکان پر سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

پاکستان میں گیس سلنڈرز کے پھٹ جانے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں -4 رو قبل اس کا شکار سکھر کی ایک دکان بنی جہاں ایک سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ کیا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے سکھر میں بس ٹرمینل کے قریب ایل پی جی کی دکان پر سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 روز قبل ہونے والے سلنڈر دھماکے کے دواور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت شہریار، اظہار بھیو، جمیل، نعیم، لیاقت جمالی، امجد عرف پپو چنو کے نام سے ہوئی ہے ۔ آج سے 4 روز قبل دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا ۔سلنڈر دھماکوں کی بڑی وجہ ناکارہ سلنڈروں کا استعمال اور عوام اور دکانداروں کی بے احتیاطی بھی ہے -جب تک ان کے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوتا یہ سلنڈر انسانی جانوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بنتے رہیں گے اور اس سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی رہیں گی –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی