ایشین ہاکی میچ :بھارت نے پاکستان کو 10 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا

ایشین گیمز کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 گول سے ہرا دیا -بھارت کی جانب سے 10 گول کیے گئے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 2 گول ہی کرپائی -ہاکی کی تاریخ میں بھارت نے پہلی بار پاکستان کے خلاف 10 گول کیے –
بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول کیے۔ ورون کمار نے 2 جبکہ شمشیر، لالیت کمار، سومیتھ اور مندیپ سنگھ نے ایک، ایک گول کیا۔میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید اور صفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔اب ایونٹ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

 

پاکستان جاپان کے خلاف میچ برابر کر کے بھی سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرسکتا ہے جبکہ جاپان کو سیمی فائنل کےلیے جیت لازمی درکار ہے۔پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے