ایشین ہاکی گیمز میں پاکستان کی شرمناک ہار کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج جاپان نے بھی پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا اور ہاکی میں تمغہ حاصل کرنے کی عوام کی امید بھی دم توڑگئی -جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیئن گیمز ہاکی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔
جاپان کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کو 2کے مقابلے میں3 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے پانچویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے پہلا گول کرکے ٹیم کوبرتری دلائی، مگر یہ �خوشی اور برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور صرف 2 منٹ بعد جاپان نے گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا، اس کے بعد جاپان نے مزید 2 گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ۔پاکستان کی جانب سے 28ویں منٹ میں ارباز نے گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اُس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ تین دو کے ساتھ جاپان کے ہاتھ رہا -جس نے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔پاکستان ایشیئن گیمز میں اب پانچویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گا۔ایک وہ بھی وقت تھا جب ہاکی کے تمام میڈلز اور ٹورنامنٹ پاکستان کے نام ہوتے تھے دنیا کی ٹیمین پاکستانیوں سے ہاکی سیکھنے آیا کرتی تھیں اوراب اس یہ عالم ہے کہ ایشین گیمز میں بھی پاکستان سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکا –