ایشین گیمز میں پاکستان نے سکواش میں پہلا چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکساتنی سکواڈ نے قوم کو بری طرح مایوس کیا -اب تک پاکستان کوئی بھی گولڈ میڈل حاصل نہ کر سکا، جبکہ چین 105، جاپان 27 اور کوریا 26 گولڈ میڈل حاصل کر چکا ہے۔ایشین گیمز میں ہونے والے اب تک کے مقابلوں میں پاکستان کوئی بھی گولڈ میڈل نہیں لے سکا۔ پاکستانیقوم کو بہت امید تھی کہ سکواش میں پاکستان گولڈ جیت جائے گا مگرحیران کن طور پر پاکستان فائنل میں بھارت سے ہارگیا �البتہ پاکستان نے سکواش میں پہلا چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا ۔

ایشین گیمز میں پاکستان کی قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کیا ۔ ایشین گیمز میں چین 105 کے ساتھ سب سے آگے ہے ، جاپان 27 اور کوریا 26 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں – بھارت 8 گولڈ، 12 سلور اور 13 برونز میڈل جیتنےکے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ پانچویں نمبر پر موجود تھائی لینڈ نے بھی 8 گولڈ میڈل حاصل کیے ۔ازبکستان نے 7 گولڈ، 10 سلور اور 15 برونز حاصل کیے، ہانگ کانگ نے 5 گولڈ، 13 سلور اور 18 برونز حاصل کیے۔ اسی طرح چائینز تائپے نے 5 اور ایران نے اب تک 3 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔قازقستان اور انڈونیشیا نے 3 گولڈ میڈل جبکہ سنگاپور اور ملائیشیا نے 2،2 گولڈ میڈل حاصل کیے۔ ویتنام، متحدہ عرب امارات، مکاؤ، قطر، کویت، تاجکستان، کرغستان، اور بحرین بھی ایک ایک گولڈ میڈیل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان کی ایشین گیمز میں بدترین کارکردگی پر پاکستانی عوام میں سخت مایوسی ہے -اور پوری پاکستانی قوم پہلے گولڈ کی منتظر ہے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے