ایشین گیمز میں نیپال نے ٹی ٹونٹی میچ میں 314 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

نیپال کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میچز میں زبردست پرفارم کررہی ہے اس نے ابھی بھارت کے خلاف بھی ون ڈے میں زبر دست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا مگر آج اس ٹیم نے ون ڈے میں جو سکور بنا ڈالا ہے وہ کرکٹ کی ورلڈ چیمپینز ٹیمیں بھی نہیں کرپائیں -نیپال نے ٹی -20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

 

 

نیپال نے ایشین گیمز میں منگولیا کیخلاف تین وکٹوں پر314رنز بنائے،نیپال کے کوشال مالا نے 50گیندوں پر ناقابل شکست 137رنز بنائے،دینپدرہ سنگھ نے 10گیندوں پر 52رنزناٹ آؤٹ بنائے ،نیپال کے کپتان روہت پاؤڈل نے 27گیندوں پر 61رنز بنائے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ افغانستان کے پاس تھا جس نے 20 اوورز میں 278 رنز بنائے تھے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی