ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کو43رنز سے شکست دیدی۔
Australia vs England, 2nd Test
The AshesAUS 416 & 279
ENG 325 & 327
Australia won by 43 runs
@espncricinfo
https://t.co/PmyGNJQbSa— Oh Pakistan🇵🇰 (@OhPakistan) July 3, 2023
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور کپتان بین سٹوکس کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک آسٹریلین گیند بازوں کا سامنا نہ کرسکا، دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 83اور 155رنز کی شاندار باری کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب مچل سٹارک ،کمنزاور ہیزل ووڈ نے 3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیمرون گرین نے ایک بلے باز کو آﺅٹ کیا۔واضح رہے کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس طرح آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 2 صفر کی برتری حاصل ہوگئی -یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے منہ سے فتح چھین لی تھی –
ENG vs AUS 2nd Test: England suffer upset despite Stokes' heroic push at Lord's, Australia lead series 2-0#Cricket #ENGvsAUS #BenStokes #Ashes2023 #TestCricket #CricketTwitter https://t.co/dkT088R1d4
— Jagran English (@JagranEnglish) July 2, 2023
پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنے فاسٹ باؤلر کپتان پیٹ کمنز اور اسپنر نیتھن لیون نے نویں وکٹ پر 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔پیٹ کمنز 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے –