قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں نمبر ون بننے پر کہاہے کہ” مجھے نمبر ون بننے پر اتنی خوشی ہے کہ اللہ نے وہ مقام دیاہے – ایک وہ وقت بھی تھا جب ناقد کہا کرتے تھے کہ رضوان چھکا نہیں مار سکتا -اور اب اللہ پاک نے مجھے نمبر 1 کیا یا بابر کو ہم دونوں ایک ہی ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد رضوان کی خصوصی گفتگو کی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں محمد رضوان نے کہا کہ مجھ میں اور کپتان بابر اعظم میں کوئی فرق نہیں ہے، نمبر ون وہ ہوں یا میں کوئی فرق نہیں پڑتا، زیادہ خوشی یہ ہے کہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا اور پاکستان کے پاس ہی ہے، میرے ذریعے بھی رینکنگ پاکستان کے پاس ہی آئی ہے رضوان اور بابر کی جوڑی کا راج کئی سالوں کے ٹی ٹونٹی کی رینکنگ پر ہےاور یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ عرصہ دراز سے عامر سہیل اور سعید انور کے بعد پاکستان کے پاس اچھی اوپننگ جوڑی نہیں تھی مگر ان کی بیٹنگ اور کلاس اس سابقہ جوڑی سے بھی کہیں بہتر ہے اور ٹیم کی جیت کا پورا انحصار ان ہی دو کھلاڑیوں پر ہوتا ہے اور جس میچ میں یہ دونوں ناکام ہوتے ہیں اکثر پاکستان وہ میچ ہار جاتا ہے ۔