ایشیا کپ میں بری کارکردگی کے سبب پاکستانی ٹیم میں اختلافات کی خبریں

ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم سے تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ کپتان بابر اعظم ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خفا دکھائی دئیے اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوش نہیں تھے۔ اس موقع پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ خود کو زیادہ سپر سٹار نہ سمجھیں ، ورلڈ کپ سر پر ہے ، اگر ہمیں ایک ہو کر کھیلتے تو سری لنکا سے میچ جیت سکتے تھے ۔

اب نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم کی جانب سے کھلاڑیوں پر تنقید کے دوران شاہین آفریدی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انھوں نے بابر اعظم کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کی انہیں شاباش ملنی چاہیےاس پر بابر اعظم نے جواب دیامجھے پتہ ہے کس نے اچھا کیا ہے اور کس سے نہیں ہو رہا۔اس دوران گرما گرمی کو ختم کرنے کے لیے محمد رضوان درمیان میں آئے بات ختم کروائی جس کے بعد بابر اعظم پریس کانفرنس کرنے چلے گئے اور اس کے بعد وہ سیدھا آ کر بس میں بیٹھ گئے اور کسی کھلاڑی سے نہ ملے۔
یشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ایک نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈریسنگ روم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔تاہم اب اس خبر سے متعلق اصل حقیقت سامنے آگئی ہے ، دراصل سری لنکا سے میچ ہارنے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان اس شکست پر بات چیت ہوئی اور اس طرح کی گفتگو ہر میچ کے بعد کی جاتی ہے ۔سپورٹس صحافی احتشام الدین نے بول نیوز کی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی تاکہ ان کا حوصلہ بڑھا یا جا سکے ، اس موقع پر شاہین آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کو آئندہ میچز کے حوالے سے ایک مشورہ دیا جو پاکستانی ٹیم کے فائدے میں ہے اسے تلخ کلامی نہیں کہہ سکتے ۔لیکن جس انداز سے بابر میچ کے دوران ری ایکٹ کررہے تھے اور جیسے وہ اپنا کرکٹ بیگ لے کر واپسی کے لیے روانہ ہوئے کسی صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا یہ بتارہا ہے کہ بابر اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ناراض اور خفا ہیں -لیکن انڈیا سے جو شرمناک شکست پاکستان کو ہوئی ہے اس کا ازالہ کرنے میں سال لگیں گے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی