اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے جوبن پر ہے تو غلط نہ ہوگا اس کے پاس جہاں بابر اور رضوان جیسے ورلڈ کلاس باؤلر ہیں وہیں شاہین ،حارث اور نسیم جیسے تیز باؤلر بھی ہیں اور اس وقت ہمارے پاس شاداب اور افتخار جیسے آل راؤنڈر ہیں جو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں -ٹیم اپنی شاندار کامیابی کے سبب سب کو سرپرائز دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آ گیاہے ۔
ایشیا کپ کے میچز کا کولمبو میں انعقاد خطرے میں پڑ گیا
کولمبو شہر میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری
براہ راست دیکھیں:https://t.co/WomWlCmUIR #BOLNews #AsiaCup2023 pic.twitter.com/dxGkofWh9r— BOL Network (@BOLNETWORK) September 7, 2023
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرسفہ مقابلے کے بعد با آسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی ، پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں تین وکٹوں پر حاصل کرلیا ، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
سپر فور مرحلے کے باقی پانچ میچز اور فائنل میچ کولمبو میں شیڈولڈ ہیں لیکن گزشتہ رات سے وہاں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو کہ آئندہ دس روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ،اس صورتحال میں اگرسپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گااور کولمبو میں تمام میچز واش آوٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔
اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوں گے ، میچز واش آوٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہو گا، پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہو نے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔ایشیا کاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو ہوگا لیکن اس روز بھی کولمبو میں بارش متوقع ہے ، اگر فائنل بھی واش آوٹ ہو گیا تو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا ۔لیکن اگر 10 تاریخ کو پاک بھارت میچ بارش کی نزر ہوگیا تو آئی سی سی کی کارکردگی پر سوال اٹھیں گے جن کے مشورے کے بعد پاکستان کی بجائے یہاں میچز رکھے گئے –