ممبئی (انٹرنیوز) ایرا خان نے اپنی شادی پر والد عامر خان کیساتھ تصاویر شیئر کردیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی شادی کی مختلف تقریبات پر والد کے ہمراہ بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ایرا خان نے تصاویر کے کیپشن میں والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک، میں سوچ رہی تھی کہ آپ میرے بالوں کو کیسے بگاڑتے رہتے ہیں اور پھر مجھے یاد آیا کہ آپ ایسا اس وقت سے کر رہے ہیں جب میں 5سال کی تھی، میرے تمام بوائے کٹس کے ساتھ۔ ایرا نے لکھا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، آپ جلد بوڑھے ہونے والے ہیں۔عامر خان 14 مارچ 1965 کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے اس سال انھوں نے اپنی 57 ویں سالگرہ منائی -شادی کے بعد گھر سے پہلی بار باہر ہونے کی وجہ سے بیتی نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے والد کو مبارکباد دی جس میں پھر پورا بھارت شامل ہوگیا –
ایرا خان کی اپنے والد عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد
17
previous post