ایران کے شہر شیراز میں اکتوبر میں شاہ چراغ مزار پر حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

ایران نے اکتوبر میں ایک مزار پر حملے میں ملوث 2 افراد کو سزائے موت سناکر پھانسی دے دی – ان سفاک ملزمان نے گزشتہ سال ایک مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان افراد کو ہفتے کی صبح ایران کے شہر شیراز میں پھانسی دی گئی۔ ان افراد نے اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران اعتراف کیا تھا کہ کہ وہ افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ رابطے میں تھے اور مزار پر حملے کو منظم کرنے میں مدد کی تھی۔شیراز میں شاہ چراغ مزار پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی جس میں حملہ آور افراد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ان افراد نے ان حملہ آوروں کے بارے مین بتایا تھا کہ وہ کون تھے اور کس طرح ان کے ساتھ ان کا رابطہ ہوا تھا ؟

 

اسلامک اسٹیٹ کو کسی زمانے میں پورے مشرق وسطیٰ میں سیکورٹی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ اس نے ایران میں 2017 میں اسلامی جمہوریہ کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مقبرے اور پارلیمنٹ پر ہونے والے مہلک جڑواں حملے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا ۔مگر اب یہ جماعت ایران میں بہت کم زور پڑگئی ہے اور ان افراد کی سزا کے بعد امید کی جارہی ہے کہ ان حملوں میں اب اور کمی ہوجائے گی -ایران اور سعودی عرب کے تنازعہ میں بھی کمی آنے کے بعد مزہبی حملوں میں کمی واقع ہوگی –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے