ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی اور بیٹے علی رضا پہلوی کی بیٹی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی۔ دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی ہے، دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی مگر یہ دوستی کرونا وبا کے درمیان محبت میں بدل گئی ، 1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے شادی کی تھی ان کی شادی دنیا کی مشہور ترین شادیوں میں سے ایک تھی جس کی دنیا بھر میں لائیو کوریج کی گئی تھی مگر پھر وقت نے پلٹا کھایا بغاوت ہوئی اور شاہی خاندان کو محل کے ساتھ ساتھ ملک بھی چھوڑنا پڑا ۔شاہی خاندان انقلاب ایران کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا اور اس خاندان نے انگلینڈ میں پناہ لے لی تھی –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز