ایران میں حجاب کے خلاف مظاہرہ کرنے والی لڑکی کو سیکیوریٹی اہلکاروں نے قتل کردیا

ایران میں حجاب مخالف احتجاجی مظاہر ؤں ًیں کمی کی بجائے اجافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ اضافے مزید افراد کی زندگییاں نگلنے لگے اب ایران سے ایک اور افسوسناک خبر ائی ہے کہ احتجاج کا آغاز کرنے والوں میں شامل ہوکر اپنے کھلے بالوں کا جوڑا بنانے والی لڑکی حدیث نجفی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

 

انڈیا ٹائمز کے مطابق 20سالہ حدیث نجفی حالیہ دنوں پولیس کی زیرحراست قتل ہونے والی 22سالہ کرد لڑکی مھسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شریک تھی جہاں اس نے دیگر کئی خواتین کی طرح سر پر سکارف نہیں لے رکھا تھا اس کی یہ ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اس تحریک کو قوت ملی تھی ۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے اگلے دن ہی حدیث نجفی کو گولی مار دی گئی۔ حدیث نجفی کی موت کی خبر ٹوئٹر کے ذریعے دی گئی ۔ اس ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ حدیث نجفی مھسا امینی کی موت کے حوالے سے احتجاج میں شرکت کے لیے تیاری کر رہی تھی جب اسے گولیاں مار دی گئیں۔
حدیث نجفی کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے 6گولیاں ماری گئیں ۔

ایران مین چند روز قبل 22سالہ مھسا امینی کو حجاب کی پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا اور دوران حراست ہی اس کی موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مطاہرے شروع ہوگئے ۔ اس کے بعد سے اب تک تشدد کارروائیوں میں اب تک 60سے زائد لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے