ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا

دنیا اس وقت قدرتی آفات کی زد میں� ہے جس میں� سب سے زیادہ بارش تباہی کا سبب بن رہی ہے -پہلے اس نے دبئی کو ڈبویا پھر ایران کا نمبر لگا اور اب اس کا رخ پاکستان کی جانب ہوگیا ہے – پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا ہے جس سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد تفتان بارڈر کے علاقے میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، ایران کے سرحدی شہر زاہدان اور دیگرز سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔واضح رہے کہ اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پسنی میں ماہی گیروں کی 100 سے زائد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئی جن کا کوئی اتا پتہ نہ چل سکا –

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

خیبر پختونخوا کے 15اضلاع میں بارشوں سے تبا ہی ؛ایمرجنسی نافز