ایران سے دنیا کی 4ہزار سال قدیم لپ سٹک دریافت

تہران (انٹرنیوز) ماہرین آثار قدیمہ نے ایران سے دنیا کی قدیم ترین لپ سٹک دریافت کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران ایران سے دنیا کی قدیم ترین لپ سٹک دریافت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوب مشرقی ایران میں دریافت ہونیوالی پتھر کی چھوٹی سے شیشی نما چیز میں سرخ رنگ کا مواد تھا جو تقریبا 4ہزار سال پہلے ہونٹوں پر لگانے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لپ سٹک کے نمونے کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 80فیصد مواد گہرے سرخ رنگ فراہم کرنے والے منرلز پر مبنی ہیں۔محققین کے مطابق مواد میک اپ کے علاوہ دیگر کاموں کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہوگا لیکن گہرا سرخ رنگ، اس میں تیار ہونے والے اجزا اور ڈِبی کی ساخت دیکھنے سے لگتا ہے کہ اسے ہونٹوں پر استعمال کیا جاتا ہوگا۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی