ایرانی صدر کے دورہ کے سبب لاہور میں مقامی چھٹی کا اعلان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وفد کے دورے کے باعث لاہور میں کل مقامی تعطیل ہو گی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کی امد کی وجہ سے ہونے والی مقامی چھٹی کے سبب لاہور بورڈ کے تحت کل ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں ،23 اپریل کو 9 مضامین کے امتحانات 2 شفٹوں میں لیے جانے تھے،مارننگ شفٹ میں 6 اور دوسری شفٹ میں3مضامین کے امتحانات ہونے تھے۔یاد رہے اس سے قبل ضمنی انتخابات کی وجہ سے 20 اور 22 اپریل کے امتحانات بھی ملتوی کیے گئے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے باعث کل شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی ،کل تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے ،تاہم پنجاب سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے لیکن ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بند ہونگے۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں