ایرانی حکومت نے حجاب نہ پہننے والی 12 اداکاراؤں پر پابندی عائد کر دی

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مسلمان عورتوں کو سر اور سینہ ڈھانپ کر باہر نکلنے کا حکم دیا ہے مگر آج کے ماڈرن ورلڈمیں اس حکم الہی پر بہت سے مسلم ممالک میں عمل درآمد نہیں ہورہا مگر عرب اور ایران ابھی تک اس اسلامی حکم کی تعمیل کے لیے پوری طرح متحرک ہیں اور ایسی خواتین جو ان اسلامی احکامات کی تعمیل نہیں کرتیں انہیں مختلف طرح کی پابندیوں یا سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے –
�ایرانی حکومت نے حجاب سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد اداکاراﺅں پابندی عائد کر دی۔ ایران میں دیگر شرعی قوانین کے ساتھ حجاب بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی کرنے پر خواتین کو سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایران کے وزیرثقافت و اسلامی رہنمائی محمد مہدی اسماعیلی نے کہا کہ ”جو اداکارائیں حجاب کی پابندی کی پاسداری نہیں کریں گی، انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ “ رپورٹ کے مطابق جن اداکاراﺅں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ترانہ علی دوستی، کتایون ریاحی اور فاطمہ معتمد آریا و دیگر شامل ہیں۔یہ خواتیم زیادہتر ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی گروپ کے قریب ہین اور مزہبی شدت پسندی کے خلاف آواز بلند بھی کرتی ہیں –
علی دوستی او رریاحی کو گزشتہ سال ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ یہ مظاہرے حجاب کی خلاف ورزی پر گرفتارہونے والی 22سالہ لڑکی مہسا امینی کی پولیس کے زیرحراست موت واقع ہونے کے بعد شروع ہوئے تھے جو پورے ملک میں پھیل گئے تھے ، جن میں بہت سے مظاہرین لوگ لقمہ اجل بن گئے تھےاور ہزاروں گرفتار ہوئے تھے ۔ان میں گرفتار کیے جانے والے بعض افراد کو سزائے موت کا حکم بھی سنایا گیا تھا -تاہم پولیس کی سختیوں اور عدالتی احکامات کے بعد ایرانی حکومت ا ن مظاہرین پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی تھی –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے