ایبٹ آباد جلسے میں رو روکر ملنے کی درخواست کرنے والے بچے کی بنی گالہ میں کپتان سے ملاقات

لکی مروت سے آنے والے بچے کی عمران خان سے بنی گالامیں ملاقات کروادی گئی میڈیا پر آکر اس بچے نے روروکر گلہ کیا تھا کہ اسے عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا

بچے نے ایبٹ آبادجلسے میں رو رو کر اینکر سے درخواست کی تھی کہ ان کی ان کے لیڈر عمران خان سے ملوایا جائے ابوبکر نامی اس بچے نے

نے کہا تھا کہ خدا کے واسطے مجھے ایک بار میرے قائد سے ملوادیجئے میں ان سے ملنا چاہتا ہوں

آج اس کی یہ خواہش پوری ہوگئی عمران خان نے اسبچے کی شرٹ پر آٹوگراف بھی دی اس بچے کی ویڈیو ایبٹ آباد جلسے کے بعد وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد خان نے اس بچے سے ملاقات کی -عمران خان سے ملاقات کے بعد آج اس بچے کی آنکھوں میں خوشی کی چمک اور لبوں پر مسکراہٹ قابل دید تھی

Related posts

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

چاہت فتح علیخان کو ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں