اہلیہ کے انتقال کے اگلے ہی روز الہی بخش سومرو بھی چل بسے

سینئر سیاستدان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے-ان کا شمار ان چند سیاست دانون میں ہوتا ہے جو بہت سلجھی ہوئی گفتگو کرنے والے تھے ان کے حوالے سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا بھی الزام نہیں لگا نہ ہی وہ ٹاک شوز میں دوسرے مکالف امیدوارون کے کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے تھے -یہی وجہ ہے کہ وہ آج کی سیاست میں کم ہی دلچسپی لیتے تھے –

نجی ٹی و ی چینل کی خبر کےمطابق فیملی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،الٰہی بخش سومرو حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ الہٰی بخش سومرو سپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ سینیٹ کے بھی رکن رہے۔الہٰی بخش سومرو کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں آج رات ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں پر ان کی تدفین ہوگی۔97 سالہ بزرگ سیاستدان الہی بخش سومرو کی اہلیہ پروین الہی بخش کا بھی ایک روز قبل انتقال ہوا تھا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی