28
کراچی (انٹرنیوز) عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام ثابت ہونے پر شوہرکو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کہا کہ دوران ٹرائل استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ ملزم کوثر عباس کو 14سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے کہا کہ آج 3سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کیلئے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیئے تو مجھ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا ہے