اگلے ہفتے سے پاکستان میں بارشیں شروع ہوسکتی ہیں؛محکمہ موسمیات

پنجاب بالخصوص لاہور میں اسوقت سموک شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے -اس سموگ کا خاتمے کا سب سے آسان اور مفید حل بارش ہے کیونہ فضا میں پھیلا دھواں بارش کے ساتھ زمین پر آجاتا ہے اور فضا صاف ہوجاتی ہے -اسی حوالے سے محکمہ موسمیا ت بارش پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس ادارے نے اب پاکستانیوں کو اچھی نوید سنادی –

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی لہر ملک کے شمالی علاقوں پر موجود ہے،جس کے باعث اگلے ہفتے ملک میں بارش کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں گذشتہ چند سالوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کی چال بھی بدل گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھیگا رہنے والا دمبر اب اتنا ٹھنڈا نہیں رہا اب سردی کا سارا زور جنوری میں ہوتا ہے -۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک نے بتایا کہ اس ہفتے تو بارشوں کے کوئی امکانات نہیں ہیں، کیونکہ بارشوں والا سلسلہ موجود نہیں ہے، مگر اگلے ہفتے ایک بارش والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

بارش جب ہوگی تو بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب بارشیں وقت پر نہ ہونے سے آلودگی نے سانس لینا محال کررکھا ہے ۔ اور خشک سردی کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک موسم میں آنکھوں سے آنسو آتے ہیں، جلد پر خارش محسوس ہوتی ہے، دمہ کا اٹیک ہو جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتا ہے ، بچوں میں الرجیز بہت کامن ہوتی ہے، اس موسم میں ہر چھوٹے بڑے شخص کو ماسک اور پانی کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیے ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا