اگلے الیکشن کب ہوں گے : شہبازشریف نے آج بتا دیا

شہباز شریف نے آج عمران خان کی نئے الیکشن کروانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور بتایا کہ حکومت نے ڈیرھ سال تک کیا کرنا ہے اس کی پلاننگ کررہے ہیں

زیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان خود دار قوم کا صوبہ ہے مگر یہ ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان کے دور حکومت میں ہی مکمل ہونا چاہیے ۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں آج اس جگہ موجود ہوں جہاں قائد اعظم نے عمائدین سے خطاب کیا تھا اور بلوچستان کے عظیم سرداروں نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔ میں یہاں خادم پاکستان کے طور پر موجود ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پن بجلی کے بے شمار منصوبے لگ سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی سے سبق حاصل کرکے اتحادیوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے اورملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خضدارکچلاک سٹرک کےبارے میں سناکہ اس کوخونی سٹرک کہتےہیں، حکام اس کو حوشحالی کی سٹرک بنانے میں ذرا بھی تاخیر سے کام نہ لیں، کم ترین وقت میں پیسہ لیکرآوں گا اور اس کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال میں کراچی چمن شاہراہ کو مکمل کرنے کا ہدف دے رہاہوں کیونکہ ہماری آئینی حکومت کی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے