اگر ہمارے مطالبات حکومت نے پورے نہ کیے تو ہم پوری طاقت اور شدت کے ساتھ احتجاج کے لیے لوٹ آئیں گے مفتی منیب احمد نے حکومت کو خبر دار کردیا

حکومت پاکستان اور ٹی ایل پی میں طویل مشاورت کے بعد معاملات طے پا گئے

اور علماء اور وفاقی وزرا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس کے بعد دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا

اور بیشتر سڑکیں کھول دی گئیں اور کنٹینر ہٹا لیے گئے

مذہبی اسکالر اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب نے مظاہرین پر زور دیا ہے

کہ وہ حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بعد اپنی قیادت کی ہدایات پر عمل کریں۔

وزیر آباد میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے دیے گئے

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جہاں قیادت ہمیں ہدایت کرے ہمیں وہاں سے جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں پارٹی سے پابندیاں ہٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی سے ممنوعہ لفظ کو ہٹانے میں ایک ہفتہ لگے گا۔

منیب نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیم کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جی ٹی روڈ خالی کر دیے جائیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو ان کی جماعت پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر واپس آجائے گی ۔

دریں اثنا، راولپنڈی کے رہائشیوں نےدس روز سے زائید کی تکلیف اٹھانے کے بعد راحت کی سانس لی کیونکہ حکام نے کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کے بعد تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان تمام سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

جڑواں شہروں میں زندگی معمول پر آنے کے بعد حکام نے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی ہے۔

گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے اللہ والا چوک پر مظاہرین بدستور موجود ہیں

اور آج (پیر) کو تمام تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

جی ٹی روڈ کا لاہور اسلام آباد حصہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے

اور حکام نے چراغ ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق کو بھرنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

ادھر گوجرایوالہ میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔کیونکہ وہاں مظاہرین ابھی تک بیٹھے ہوئے ہیں

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل