پاکستانی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عمران خان کی گرفتاری پر اپنے شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا -حریم شاہ عمران خان کی بہت بڑی پرستار ہیں -انھوں نے دکھی دل کے ساتھ لکھا “خدا کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔”
آج اسلام اباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے توشہ کیس میں عمران خان کو نہ صرف ناہل کیا بلکہ 3 سال کی سزا بھی سنادی –
عدالت کے اس فیصلے پر حریم شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔حریم شاہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ پر اپنی روضہ رسول کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “”پچھلے سال روضہ رسول کے سامنے بیٹھ کر خان صاحب کے لیے گھنٹوں دعا کی۔ روزانہ لاکھوں پاکستانی خان کے لیے خدا کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں۔ یہ سب رائیگا ں نہیں جائے گا۔ خدا کے یہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے لکھا کہ”پاکستانیوں کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے تین کینسر ہسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا۔ ویلکم ٹو پاکستان!”یہ بات انھوں نے بلاول بھٹو کی دہرائی جنھوں نے رجیم چھینج آپریشن کے بعد اتحادی حکومت کا حصہ بننے پر اسمبلی کے فلور پر کہا تھا :ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عمران خان کی گرفتاری پر اپنے پیغام میں دھمکی دی تھی کہ” اگر عمران خان کو گرفتار کیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز اور تصاویر جاری کر دیں گی۔اب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا حریم شاہ اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتی ہیں یا پھر ان کی یہ دھمکیاں خیالی باتیں اور ہو ائی فائر ہی ثابت ہوتے ہیں -اور ان کے پاس کسی بھی اہم شخصیت کی کوئی ویڈیو تھی ہی نہیں –