اگر آپ لمبی اور صحت مند زندگی چاہتے ہیں تو گھر میں بلیاں پالیں؛نئی تحقیق

���دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کی طرح پاکستانی بھی جانوروں کو پالنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ہر گلی میں آپ کو کہیں نہ کہیں مختلف طرح کے جانور اور پرندے نظر بھی آئیں گے -پاکستان میں زیادہ تر لوگ بلیاں ،کتے ،طوطے ،کبوتر اور مچھلیاں رکھتے ہیں -مگر ان نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سب سے زیادہ فائدہ مند پالتو جانور بلیاں اور کتے ہیں -جیسا کہ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں میں سیکھنے، سوچنے، مسائل کا حل ڈھونڈنے اور یاد داشت جیسی ذہنی صلاحیتوں میں ڈیمینشیا نہ ہونے کے باوجود کمی آنا شروع ہوجاتی ہے یادداشت اور نظر گرجاتی ہے اور چڑچڑاپن معمول بن جاتا ہے – ۔لیکن کچھ لوگ بڑھاپے میں بھی بہتر ذہنی صلاحیتیں برقرار رکھ پاتے ہیں جس کی ایک وجہ ان کا پالتو جانوروں کا رکھنا ہو سکتی ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف میری لینڈ کے محققین نے 51 سے 101 برس کی عمر کے 637 افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔ اور وہ یہ جان کر حیران ہوئے کہ کل شرکاء کی 11 فی صد تعداد کے پاس پالتو بلی جبکہ 13 فی صد کے پاس پالتو کتے موجود تھے۔
ڈیٹا کے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک دہائی سے زیادہ کے عرصے میں عمر بڑھنے کے ساتھ تمام شرکاء کی ذہنی کارکردگی میں تنزلی واقع ہوئی۔تاہم، یہ تنزلی ان افراد میں کم دیکھی گئی جنہوں نے کتے یا بلیاں پالی ہوئیں تھیں۔اس کی ایک وجہ ان جانوروں کا انسان سے قربت ہے یہ بچوں کی طرح آپ کے ساتھ رہ کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور آپ بھی ان کو اپنے ساتھ رکھ کر دینا کے مسائل کو کچھ دیر کے لیے بھول جاتے ہیں –

کتوں کے مالکان کی دو تہائی تعداد نے بتایا کہ وہ اپنے کتوں کے ساتھ ٹہلنے بھی جاتے ہیں اور ان لوگوں کی ذہنی صلاحیتوں میں تنزلی کی شرح ٹہلنے نا جانے والوں کے مقابلے میں کم دیکھی گئی۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا