‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں ماڈلنگ کرنے والی ’وجدان راؤ ‘آبدیدہ

اکسی فنکار کا گانا 20 ملین ویوز کراس کرجائے تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے مگر چاہت فتح علی کے گانے میں معاملہ الٹ ہوگیا اور لوگوں نے دل کھول کر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا -چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل گانے ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں ماڈلنگ کرنے والی ’وجدان راؤ ‘نے گانے میں کام کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا ہے ۔ ماڈل وجدان راؤ نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں کام کرنا اُن کی زندگی کی سب سے بڑی حماقت تھی جس پر وہ بہت پچھتا رہی ہیں۔وجدان راؤ نے کہا کہ میں اس گانے سے پہلے بھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ پانچ گانے ریکارڈ کروا چکی ہیں جن میں سے چار گانوں کے لیے میں نے اپنی ویڈیو بناکر چاہت فتح علی خان کو لندن بھیجی تھی، پھر گلوکار نے ایڈیٹنگ کے ذریعے مجھے اپنے گانوں کا حصہ بنایا تھا جبکہ ایک گانے کی شوٹنگ گلوکار کے ساتھ ہی کی تھی۔ماڈل نے کہا کہ گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ کی شوٹنگ پاکستان میں ہی ہوئی اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گانا اس قدر وائرل ہوجائے گا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گانے کی کامیاب کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا اور یہ میرے لیے رسوائی کا سبب بن جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین مجھے طعنے دے رہے ہیں کہ میں نے اپنے دادا کی عُمر کے شخص کے ساتھ کام کیا، لوگ میرے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔وجدان راؤ کا کہنا تھا کہ میں نے تو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے چاہت فتح علی خان کے ساتھ ‘اکھ لڑی بدوبدی’ میں کام کیا تھا۔لیکن باپ دادا کی توبہ آج کے بعد کبھی چاہت فتح کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی –

Related posts

سنگیت کی بینڈ بجانے والے چاہت فتح علی نئی مشکل میں پڑگئے

بے سرےگلوکار چاہت فتح علی کا گانا ’بدو بدی‘ایک بار پھر ڈیلیٹ

مجھ جیسا کوئی قابل اور مخلص لیڈر عوام کو نہیں ملے گا ؛جواد احمد کا دعویٰ