17
لاہور میں غریب شہریوں کے لیے حکومت نے گھی ،آٹے اور چینی پر سبسڈی دینے کا فصلہ کیا تو ان اشیاء کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوگئی – لاہور کے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 70 روپے کم کیا گیا ،آٹا اور چینی بھی ارزاں نرخوں پر مہیا کئے جا رہے ہیں، ریٹ میں کمی حکومت کی جانب سے سبسڈی دینے کے بعد آئی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، آٹے اور چینی پر سبسڈی فراہم کر دی گئی، بی آئی ایس پی کارڈ پر گھی 395 روپے کی بجائے 325 روپے میں مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے اور چینی 109 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی کی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 117 روپے 47 پیسے سستا ہو گیا اور 11.8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2962 روپے 17 پیسے ہو گئی۔