اچھرہ میں پارکنگ مافیا نے 8 اڈے بنا لیے ؛عوام پریشان

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں ،بازاروں اور سڑکوں پر پارکنگ مافیا نے عوام کا جینا محال کردیا -یہ لوگ سڑکوں پر ہی پارکنگ بنانے لگے ہیں – اب تو مزید ظلم یہ کہ ہسپتالوں میں بھی پارکنگ مافیا نے پنجے گاڑھ لیے ہیں-شاہ عالم مارکیٹ ،نیلا گنبد ،انارکلی ،چوک یتیم خانہ ،اچھرہ اور دیگر بیسیوں مقامات پر پارکنگ مافیا نے ٹریفک کے مسائل پیدا کردیے ہیں –

 

 

سرکاری فیس سے 3 گنا زیادہ پارکنگ فیس لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ہسپتال میں پارکنگ کا کیا جواز ہے جب لوگ ان کو پارکنگ کے لیے کہتے ہی نہیں تو یہ کس �طرح پارکنگ کا اڈا لگا کر لوٹ مار شروع کررہے ہیں –

 

 

اسی طرح چوک یتیم خانہ کے باہر سڑک پر ہی پارکنگ بنا کر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے اور اچھرہ میں تو اس مافیا نے اب 8 اڈے قائم کرلیے ہیں -یہ لوگوں سے 30 30 روپے موٹر سائیکل کے وصول کررہے ہیں اور اگر کوئی بنا پرچی کے موٹر سائیکل کھڑی کرجائےاور کاغز بھی ساتھ نہ لایا ہو تو یہ اس سے 500 وصول کرتے ہیں -مارکیٹوں میں پارکنگ مافیا کی اجارہ داری کا تو سنا تھا لیکن اب یہ مافیا اس قدر طاقتور ہو گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈیرے ڈال لیے ہیں،لاہور جنرل ہسپتال میں سرکاری فیس سے ڈبل اور 3 گنا سے زائد پارکنگ فیس لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،

موٹر سائیکل کی فیس 10 روپے کی بجائے 20 گنگا رام ہسپتال میں 30 روپے جبکہ گاڑی کی فیس 30 روپے کی بجائے 100 روپے لی جا رہی ہے۔حکومت پنجاب اس پارکنگ مافیا کو لگام ڈالے اور شہر سے پارکنگ فوری ختم کی جائے –

پارکنگ مافیا اس قدر طاقتور ہو گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈیرے ڈال لیے ہیں،لاہور جنرل ہسپتال میں سرکاری فیس سے ڈبل اور 3 گنا سے زائد پارکنگ فیس لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، موٹر سائیکل کی فیس 10 روپے کی بجائے 20 روپے جبکہ گاڑی کی فیس 30 روپے کی بجائے 100 روپے لی جا رہی ہے۔جبکہ اچھرہ میں موٹرسائکل والوں سے 30 روپے وصول کیے جارہے ہیں –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل