اپوزیشن کی اپنے تمام ایم پی ایزکو تحریک عدم اعتماد تک لاہور میں رہنے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (نواز) نےعثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا نے کے لیے پنجاب سے اپنے تمام ایم پی ایز کو لاہور بلا کر ہدایت کی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی آئندہ ہدایات تک شہر سے باہر نہیں جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنما ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ علیم خان اور جے کے ٹی کے تحت پی ٹی آئی کے منحرف گروپوں سے بھی رابطے میں تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ کے لیے پی ایم ایل این کے مرکزی نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے نام زیر بحث ہیںلیکن زیادہ امکان یہی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز ہی اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار ہوں گے ۔

تاہم، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے اختلافی گروپوں کی جانب سے متفقہ امیدوار کے طور پر ایک نیا نام حیران کن ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جے کے ٹی دونوں گروپ پی ٹی آئی کے ایک تہائی ایم پی ایز کو پنجاب اسمبلی میں اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد وہ نیا فارورڈ بلاک بنا سکتے ہیں اور اس صورت میں ان پر ڈیفیکشن شق کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پی ایم ایل این کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے بھی رابطہ کر رہی ہے اور انہیں پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک میں شامل ہونے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی