اسلام آباد: اپوزیشن سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کرلیا۔
پیشرفت سے آگاہ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ موجودہ صورتحال میں خفیہ رائے شماری کی وجہ سے حکومت کے بہت سے ارکان اسپیکر کے خلاف ووٹ دیں گے۔