اپوزیشن والے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہر ممکن کامیاب بنائیں: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نواز نے پی ٹی آئی کی حکومت کی حکومت کے خاتمے کے لیے پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل این کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے لیے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اپنے تمام ایم این ایز، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک کر دیا ہے۔شہباز شریف نے کمیٹی بنا دی ہے، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے وہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے عوام کو متحرک کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں پی ایم ایل این پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، سیف الملوک کھوکھر، سردار اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق اور راحیلہ خادم حسین کے نام شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤںسے کہا گیا ہے کہ ہر حال میں انہیں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانا ہے کیونکہ ان کی اگر یہ تحریک بھی ناکام ہوگئی تو پھر 2023کے الیکشن میں عمران خان پہلے سے بھی زیادہ سیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں گے اور اپوزیشن کا کڑا احتساب کریں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 183، پی ایم ایل این کے پاس 165، پی ایم ایل کیو کے پاس 10، پی پی پی کے پاس 7، آزاد امیدواروں کے پاس 5 اور پاکستان راہ حق پارٹی کے پاس ایک سیٹ ہے۔ پنجاب اسمبلی کی کل نشستیں 371 ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی پی پی، آزاد امیدوار اور راہ حق پارٹی پی ایم ایل این کے عدم اعتماد کی تحریک میں شامل ہوجاتے ہیں تب بھی نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں رہے گی کیونکہ اس کے پاس 183 ہیں اور ان سب کے ساتھ پی ایم ایل این کے ارکان کی تعداد 178 ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل کیو پی ایم ایل این کے عدم اعتماد میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی لیکن اگر وہ پی ایم ایل این کیمپ میں شامل نہیں ہوئے تو پی ایم ایل این اس وقت تک تحریک نہیں لائے گی جب تک کہ اسے ترین گروپ یا چینا گروپ یہ یقین دہانی نہ کروادیں کہ وہ ان کی ہی جماعت کے ساتھ کوئی ہاتھ کرجائیں گے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی