اپوزیشن والے ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتے ہیں ؛بلاول زرداری

پارلیمنٹ کے مشرتہ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے پر آج بلاول بھٹو کا ری ایکشن بھی آگیا انھوں نے آصف علی زرداری کے حوالے سے تو کوئی بات نہیں کی تاہم اس شور کو آصفہ بھٹو سے خوف کھانے کا نام دے دیا – بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ممبران ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کل تاریخ رقم کی، صدر آصف علی زرداری نے ساتویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔صدر مملکت نے عوامی اور معاشی حالات سے ملک کو نکالنے کے لیے روڈ میپ دیا، انھوں نے اپوزیشن کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنا ذاتی فائدے نکالنے میں لگی ہے، بد قسمتی سے اپوزیشن نے اپنی ایک الگ تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، سپیکر نے کل کے احتجاج پر آج ایک فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آمرو ں کے مقابلے کرتے ہیں، جنگل کے بندروں سے ڈرنے والے نہیں، جمہوری انداز میں تمام غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست آپ کا حق ہے مگر خارجہ پالیسی پر سب کو ایک ہونا چاہیے، تمام انفرااسٹرکچر کو انوائرمنٹ فرینڈلی بنانا ہو گا۔آج انھوں نے بڑے محتاط اندازے مین بات کی ورنہ الیکشن سے پہلے تک وہ سب کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کو تو سمجھتے تھے کہ اس کا وجود ہی ختم ہوگیا ہے مگر جس طرح انہیں پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب سے سیٹیں نہیں ملیں اب انہیں بھی اپنا طرز سیاست بدلنا ہوگا -ورنہ ان کی جماعت کا حال بھی سندھ میں ویسا ہی ہوجائے گا جیسا پنجاب اور کے پی کے میں چند بڑی جماعتوں کا ہوگیا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی